اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شبقدر میں مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شبقدر چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مدرسے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔ بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں۔
/129
19 فروری 2020 - 07:23
News ID: 1011547
شبقدر میں مدرسے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 بچے ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔